لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ایک لاکھ روپئے کے لالچ میں بیوی پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی۔ بیوی کو آگ سے گھرا دیکھ کر گھبرائے شوہر نے کسی طرح آگ کو بجھایا اور اسے سول اسپتال میں داخل کراکر فرار ہو گیا۔ شادی شدہ کے میکے والوں نے شوہر سمیت سسرال والوں کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے۔ بارہ بنکی کے حیدر گڑھ کے رہنے والے رام دین دکشت نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی منچن کی شادی چھ برس قبل آشیانہ کی ایلڈیکو کالونی میں رہنے والے انوراگ سے کی تھی۔ شادی کے بعد سے وہ انوراگ اپنے گھر والوں سے ایک رائے ہوکر منچن کو مارا پیٹا کرتا تھا اور جہیز میں ایک لاکھ روپئے کا مطالبہ کرتا تھا۔ حد تو تب ہو گئی جب انوراگ نے منچن پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی۔ [جھلسی منچن کو انوراگ نے سول اسپتال میں داخل کرایا اور وہاں سے بھاگ نکلا۔ منچن کے والد رام دین نے انوراگ کے علاوہ دیور چھوٹو، خسر اودھیش، ساس پونم پر جہیز استحصال کا مقدمہ درج کرایا ہے۔