لکھنؤ:ٹرن -کی موڑ میں پھنسے میٹرو کے سول کام کو ڈی ایم آرسی کا انتظار ہے۔ دہلی حکومت کی جانب سے لکھنؤ میں میٹرو کے کام کو نہ کرنے کے لئے جو حکم دیا گیا تھاوہ ڈی ایم آرسی کو مل گیا ہے۔ اس حکم پر عمل درآمد کرنا لکھنؤ میٹروکے لئے کام کرنا یا نہ کرنا اب ڈی ایم آرسی کو طے کرنا ہے۔ ایسے میں سمجھا جارہاہے کہ دسمبر کے بعد ہی سول کام شروع ہوسکے گا۔
راجدھانی میں میٹروکے لئے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن عبورسی کنسلٹنٹ کا کام کررہی ہے۔ ڈپو کی ڈیزائن ڈی ایم آرسی ہی تیار کررہی ہے۔ میٹرو کے سول کام کے لئے ٹرن -کی موڑ پر کام کرنے کے لئے ڈی ایم آرسی کا نام طے کیاگیاہے۔ ایچ پی سی کے جلسہ میں کئے گئے اس فیصلے کو کابینہ کی منظوری ملنے کے بعد کام شروع ہوجاتالیکن دہلی حکومت کا ایک حکم ا س میں رکاوٹ بن گیا ہے۔ ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق ڈی ایم آر سی کو یہ حکم مل گیا ہے لیکن اس حکم پر آخری فیصلہ ڈی ایم آرسی کو کرنا ہے۔ اطلاع کے مطابق اس سے قبل ڈی ایم آرسی حکومت کے عبوری کنسلٹنٹ کا کام کرچکی ہے۔ ٹرن -کی موڑ پر آروی این ایل کی دعویداری ہونے سے میٹرو پروجیکٹ کے کام میں تاخیر ہوتی نظر آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی سے ڈی ایم آرسی کی منظوری کا انتظار میٹروسیل کررہاہے۔ میٹروسیل کے افسران کے مطابق انہیں اس سلسلہ میں کوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔ ریاستی حکومت بھی اس پر اپنی طرف سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتی ہے۔ جبکہ میٹروسیل بھی ڈی ایم آرسی کے فیصلے کا انتظار کررہاہے وہیں دہلی میں اس وقت انتخاب ہونے والے ہیں اور ڈی ایم آرسی کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہ رہی ہے۔ وہیں ڈی ایم آرسی کے فیصلے کو لیکر ریل ترقیات کارپوریشن بھی انتظار میں ہے۔