مظفرنگر(بھاشا)مظفرنگر کے نیومنڈی تھانہ علاقہ میں ایک شخص نے ۲۳؍سالہ لڑکی کے گھر میں گھس کر اس کی آبروریزی کی ۔حادثہ کے وقت لڑکی گھر میںاکیلی تھی ۔تھانہ انچارج ارون کمار نے بتایاکہ اجے کمار نے لڑکی کے گھر میں جبراًگھس کر اس کی آبروریزی کی جب کہ وہ اکیلی تھی۔کمار کے مطابق اجے نے لڑکی کودھمکی بھی دی کہ اگراس نے اس واقعہ کے بارے میں کسی کو بتایاتواسے شدیدنتائج بھگتنے ہوںگے۔ملزم کا پتہ اس وقت چلا جب لڑکی نے نوجوان کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔تھانہ انچارج نے کہا کہ لڑکی کو طبی جانچ کیلئے بھیج دیا گیا۔انھوں نے بتایاکہ نوجوان فرارہے اورپولیس نے اس کی سرگرمی سے تلاش شروع کردی ہے۔اس کے گھر پر چھاپامارکر بھی گئی ہے۔