مظفرنگر(بھاشا)اترپردیش کے شاملی ضلع میں۲۶؍سالہ خاتون کے ساتھ ایک شخص نے مبینہ طورسے بدسلوکی کی اوراسے ٹرین سے باہر پھینک دیا۔ڈی ایس پی رنجنا تیاگی نے آج بتایا کہ یہ واردات کل گھٹی۔متاثرہ اس وقت اتراکھنڈ میں اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں مناکر اجمیر سے دیہرادون جانے والی ٹرین سے ریواڑی کی جانب جارہی تھی۔پولیس نے بتایا کہ ایک نامعلوم نوجوان نے خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کی اوراسے لوٹنے کی کوشش کیا ۔خاتون نے اس کی مخالفت کی جس کی وجہ سے نوجوان نے اسے ٹرین سے باہر پھینک دیا ۔ریلوے پولیس جی آرپی نے بتایا کہ بعد میں گھائل خاتون کو شدید حالت میں اسپتال لے جایاگیا۔ اس معاملے میں جانچ شروع کردی گئی ہے۔اورجی آرپی ملزم کوپکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ریلوے پولیس نے اس معاملے کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔