لکھنؤ(نامہ نگار)ناکہ پولیس نے سنیچر کی دیر رات چارباغ کے نزدیک سے نشیلی اشیاء کے ساتھ دوعورتوں کوپکڑا۔ پوچھ گچھ میں دونوں نے جسم فروشی کے دھندے میں شامل ہونے کی بات بھی پولیس کو بتائی ہے۔انسپکٹر ناکہ وجے پرکاش نے سنیچر کی دیر رات پولیس کو چارباغ کے نزدیک دوعورتیں نشے کی حالت میں آپس میں جھگڑا کرتی ہوئی نظر آئیں۔پولیس نے جب دونوں کی سمجھانے کی کوشش کی تو وہ پولیس سے الجھ گئیں۔ اس کے بعد ناکہ پولیس نشے کی حالت میں دونوں کو کوتوالی لے کر پہنچی۔ پولیس کو دونوں عورتوں کے قبضے سے ۲۵۰گرام ڈائجاپام پاؤڈر ملا ہے۔
پوچھ گچھ میں دونوں عورتوں نے بتایا کہ وہ جسم فروشی کے ایک گروہ کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ دونوں نے اس گروہ میں شامل کئی لوگوں کے نام بھی پولیس کو بتائے ہیں۔ پولیس اب ان کی تلاش کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ دونوں عورتوں نے ناکہ کے دو گیسٹ ہاؤسوں میں جسم فروشی کا دھندہ چلائے جانے کی بات بھی پولیس کو بتائی ہے۔ انسپکٹر ناکہ نے بتایا کہ تفتیش کے بعد اگر عورتوں کی بات صحیح پائی جائے گی توگیسٹ ہاؤس کے خلاف رپورٹ ضلع انتظامیہ کو بھیجی جائے گی۔ پولیس نے عورتوں کے خلاف نشیلی اشیاء رکھنے کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔