لکھنؤ(نامہ نگار)کرشنا نگر پولیس نے نوجوان کو چاقو مار کر زخمی کرنے والے ہسٹری شیٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ کرشنا نگر انسپکٹر نے بتایا کہ جمعرات کو کرشنا نگر میں رہنے والا سرفراز علاقہ میں چہل قدمی کر رہا تھا اس دوران گوپال پوری کا رہنے والا ہسٹری شیٹر سنجے سنگھ عرف سنجے نٹیال نے اس سے تہوار پر غنڈہ ٹیکس کامطالبہ کیاْ سرفراز نے جب غنڈہ ٹیکس دینے سے انکار کر دیا تو اس نے سرفراز کی پٹائی کر دی اور چاقو سے حملہ کر کے سرفراز کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے زخمی سرفراز کو ٹراما سینٹرمیں داخل کرایا ۔ پولیس نے اس کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ میں معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی تھی۔ اتوار کی صبح مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ملزم سنجے سنگھ عرف سنجے نٹیال کو بارہ بروا چوراہے پر گرفتار کر لیا اور حملہ میں استعمال چاقو بھی برآمد کر لیا ہے۔