لکھنؤ:حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی کربلا میں ہوئی شہادت کو یادکرتے ہوئے راجدھانی میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں آج امام باڑہ غفرانمآب میں یوم خواتین کربلا کاانعقاد کیاگیا جس میں کربلا میں شہادت کے بعد اسیر کی گئیں خواتین کو نذرانہ عقیدت پیش کیاگیا۔امام باڑہ غفرانمآب میں یوم خواتین کربلا کی مجلس کو مولاناسید کلب جواد نقوی نے خطاب کیا انہوں نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسین کی شہادت کے بعد ان کے ساتھ موجود خواتین کا ذکر کیا تو وہاں موجود لوگوں کی آنکھوں سے آنسوجاری ہوگئے اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات سرفراز گنج، سعادت گنج، کشمیری محلہ، بزازا،رستم نگر، مفتی گنج، حسین آباد میں حضرت امام حسین کی شہادت کو مجالس میں یاد کرکے عزادار غمگین ہوئے۔