نئی دہلی(بھاشا) مائیکرو سافٹ ڈیوائیسیز نے آج دو سم والا موبائل فون نوکیا ۱۳۰بازار میں پیش کیا ہے اس کی قیمت ۱۶۴۹ روپئے ہے۔ نوکیا انڈیا کے ڈائریکٹر سیلس رگھوونش سروپ نے ایک اعلانیہ میں کہا ہے کہ نوکیا ۱۳۰ ان صارفین کے لئے بہت اچھا ہے جو پہلی بار موبائل فون خریدنا چاہتے ہیں۔ یہ لمبے عرصے تک کی کارکردگی والی بیٹری کے خواہش مند افراد کے لئے ایک بہتر فون ہے۔ واضح رہے کہ نوکیا انڈیا سیلس مائیکرو سافٹ موبائل کی ایک معاون کمپنی ہے۔ نوکیا ۱۳۰میں ۸ء۱ انچ کا رنگین ڈسپلے دیا گیا ہے اس کا اسٹینڈ بائی ٹائم ۳۶ دن ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک مرتبہ اس فون کو مکمل طور پر چارج کرنے کے بعد یہ ٹو جی نیٹ ورک پر ۱۳ گھنٹے کا ٹاک ٹائم یا ۴۶ گھنٹے کا میوزک پلے بیک یا ۱۶ گھنٹے کا ویڈو پلے بیک کی سہولت فراہم کرے گا۔کمپنی کے مطابق یہ فون آج سے فروخت کے لئے دستیاب ہوگا۔