بارہ بنکی(نامہ نگار)۔دروازے پرپٹاخے چھوڑنے سے منع کرنے کے سلسلے میں فریقین کے درمیان تکرار کے بعد مارپیٹ ہوگئی۔ ایک فریق نے دوسرے فریق کی خاتون کے سرپر حملہ کردیا جس سے وہ شدید طور پرزخمی ہوگئی۔ خاتون کو ضلع اسپتال میںداخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے لوہیا اسپتال لکھنؤ بھیج دیا۔ موصولہ خبرکے مطابق ستیہ نارائن جیسوال کا اپنے پڑوسی سے دوکانوںکے سلسلے میں کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا۔ اس کامقدمہ ایس ڈی ایم کی عدالت میںزیر سماعت ہے ۔دیوالی کے روز ستیہ نارائن کی بیوی مینا جیسوال نے مخالفین کواپنے دروازے پرپٹاخے چھڑانے سے منع کیا۔ تکرار کے بعد مخالفین نے خاتون پرلاٹھی ڈنڈوںسے حملہ کردیا جس کی وجہ سے رنکو شدیدطور سے زخمی ہوگیا۔ خاتون کا طبی معائنہ پی ایچ سی آر ایس گھاٹ میں کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروںنے خاتون کی تشویش ناک حالت کودیکھتے ہوئے اسے ضلع اسپتال بھیج دیا۔ لیکن اسپتال کے ڈاکٹروںنے خاتون کو لکھنؤکے لوہیا اسپتال بھیج دیا۔