اٹاوہ(نامہ نگار)۔پورئیا ٹولہ میں جھگڑے کے بعد ضلع وپولیس انتظامیہ نے پورے شہرکو چھاونی میںتبدیل کردیا۔ خاص طور سے پکا تالاب تک اے ڈی ایم گیانیندر سنگھ ، اے ایس پی سروانند یادو ، سٹی مجسٹریٹ ایشور چند مختلف تھانہ پولیس کے ساتھ موجود
رہے ۔ نصف شب کے بعد افسران کی ٹیم بھی شہر کوتوالی پہنچ گئی جہاں افسران نے حالات کاجائزہ لیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جھگڑا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔اورانھیں گرفتار کیاجائے گا۔ اتوار کو محرم شروع ہو گیا ۔شہر میں مسلم طبقے کے عقیدت مند جلوس نکال رہے تھے انتظامیہ کو فکر تھی کہ فساد کااثر جلوس پرنہ ہو۔ اور اسی لئے کثیر تعداد میں پولیس وپی اے سی کو نورنگ آباد چوراہے پر تعینات کردیا گیاتھا۔ جلوس جس کے لئے جس طرح سے پولیس عملے کوتعینات کیا گیا تھا اس سے ظاہر ہورہاتھا کہ جلوس پولیس کے سائے میں برآمد کیاجارہا تھا۔ فسادیوںنے بڑے پیمانے پرگاڑیوںمیں آگ لگائی ۔لیکن ان کی زدمیںدکانیں بھی تھیں جو پولیس انتظامیہ کی چوکسی سے بچ گئیں۔ حالانکہ فسادیوںنے بیٹری کی دکان میں آگ لگا دی۔ بازار میں مسلم فرقے کی تقریبا نصف درجن دکانوں کوآگ کے حوالے کردیا گیا۔ کرمی سماج اورمسلمانوںکے درمیان اتوار کی رات میں فساد ہوا تھا یہ فساد چکن کے سلسلے میں ہوا تھا۔ جس کے بعد دونوںفرقوںکے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی ہوگئی۔ کرمی سماج کے لوگوںنے سڑک سے گذرنے والے بچوں کو نام معلوم کرکے پیٹا۔ بچوںنے اپنی گاڑیوں کو سڑک پرچھوڑ کرکسی طرح اپنی جان بچائی ۔ حالانکہ ماحول کو کشیدہ کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں رکھی گئی تھی۔ پولیس افسران کی موجودگی میںخاص طبقے کے لوگ جے شری رام کے نعرے لگاتے رہے اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔