لکھنؤ (نامہ نگار)۔بخشی کاتالاب علاقے میں رہنے والے ایک گڑ کاروباری نوشادعلی کی اہلیہ کاگلادباکر قتل کردیا گیا۔ کاروباری کی اہلیہ کی لاش ایک کمرے میں پڑی ملی اور اسی کمرے میں ٹی وی بھی چل رہا تھا۔ ایس پی دیہات حبیب الحسن نے بتایا کہ بی کے ٹی کے بھولا پورواگائوںمیں گڑ کاروباری نوشاد علی کی اہلیہ (۵۰)شمس النساء گھر میں تنہا تھی ۔شام چار بجے اس کا بیٹانفیس گھرپہنچا ۔کمرے میں تیز آواز میں ٹی وی چلنے کی آواز سنائی دی۔ وہیں اس کی والدہ شمسن بھی نظرنہیں آرہی تھی۔ نفیس کمرے میں پہنچا اس کی والدہ نیم مردہ حالت میںپڑی تھی۔ پولیس کاماننا ہے کہ
شمسن کاگلا دباکرقتل کیاگیا ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کاروائی کی جائے گی۔