لکھنؤ (نامہ نگار)۔شہر میںپھیلی گندگی کی صفائی کیلئے سٹی کمشنر ادے راج سنگھ نے ذمہ لیا۔ دوشنبہ کو سٹی کمشنر نے شہر کے تمام صفائی انسپکٹروں کے ساتھ جلسہ کیا۔ اس دوران سٹی کمشنر نے صفائی انسپکٹروں کے مسائل بھی سنے اور انسپکٹروں کو ۱۵؍نومبر تک شہر کو صاف کرانے کی ہدایت بھی دی۔ شہر میں جگہ جگہ گندگی کاانبار لگا ہے ان علاقوںمیں صفائی ملازمین نہیں پہنچتے جس کے سبب ان علاقوںمیں صفائی نہیں ہوتی ۔ علاقے میں پھیلی گندگی کے سبب لوگ کنڑول روم میںاطلاع درج کراتے ہیں۔ شہر میں پھیلی گندگی کے سبب کارپوریٹروںنے اجلا س میں مدعا اٹھا یا
تھالیکن وقت نہ ہونے کے سبب مدعے پرغورنہیں ہوسکااور معاملہ آئندہ اجلاس میں اٹھائے جانے کی بات کہی گئی تھی۔ شہر میں گندگی کی شکایتیں ادوے راج سنگھ تک پہنچی ۔ انھوںنے گندگی کا معاملہ حل کرائے جانے کیلئے غور کیااوردوشنبہ کوتمام صفائی انسپکٹروں کاجلسہ طلب کیا۔ صفائی انسپکٹروںنے سٹی کمشنر ادے راج سنگھ کے سامنے اپنے مسائل رکھے ۔ سٹی کمشنر نے اس کے تصفیہ کیلئے صفائی انسپکٹروں کو یقین دہانی کرائی ۔ انھوںنے صفائی انسپکٹروں سے آئندہ پندرہ نومبر تک شہر میں صفائی مہم چلانے کی ہدایت دی۔ جس سے شہر میں گندگی صاف کی جاسکے اور شہر کے باشندوں کو گندگی سے نجات مل سکے۔ اس کے علاوہ دیگرنکات پرسٹی کمشنر وصفائی انسپکٹروں کے درمیان غور ہوا۔ جلسہ میں ایڈیشنل سٹی کمشنر وشال بھاردواج وتمام صفائی انسپکٹر موجود تھے۔