نئی دہلی۔ 28 اکتوبر (یو این آئی) مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ اسپکٹرم سے متعلق مسائل کے حل کے لئے حکومت سخت کوشش کررہی ہے۔
کل جاپان کی مواصلات اور انٹرنیٹ کمپنی سافٹ بینک کے صدر اور چیف ایکزیکیوٹیو افسر ماسایوشی سن سے ایک ملاقات کے دوران یہ مسٹر پرساد نے انہیں یہ یقین دہانی کرائی۔ مسٹر سن نے مرکزی وزیر کے ساتھ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کے تعلق سے تفصیلی بات چیت کی۔ وزیراعظم نریندر مودی کے جاپان دورہ کے دوران سافٹ بینک نے ہندوستان میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
مسٹر سن نے بتایا کہ سافٹ بینک کا ہندوستان کے مواصلات شعبہ میں آئندہ برسوں کے دوران 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ ہے۔
مسٹر پرساد نے مسٹر سن کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان اور جاپان کا تعاون طویل عرصہ تک چلے گا۔ انہوں نے کہاکہ سرکار ہندوستان میں
عالمی سطح کی موصلات خدمات مہیا کرانے کی کوشش کررہی ہے اور اس سے متعلق کئی اقدام کئے گئے ہیں۔