نئی دہلی :جے کے ٹائر اینڈ انڈسٹریز نے آج کہا کہ وہ اپنے چنئی کارخانے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے ۱۴۳۰ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔اس کارخانے میںبسوں ، ٹرکوں اور کاروں کے ریڈیل ٹائر بنتے ہیں ۔جے کے ٹائر اینڈانڈسٹریز کے صدر اے کے باجوریا نے کہا کہ اس کارخانے میں ۸ لاکھ ٹائر اور کار ریڈیل پیدا وار صلاحیت ۲۰ لاکھ ٹائر سالانہ مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔