اقوام متحدہ(بھاشا) ہندوستان نے پیشہ ور افراد کے کئے بین الاقوامی سطح پر آمد رفت کے ضابطے آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ اس سے ترقی پذیر ممالک کے ذریعہ ترقی ملکوں میں ماہرین کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ اقوام متحدہ کے مستقل مشن میں ہندوستان کے مشیر امت نارنگ نے کہا عالمی سطح پر کوئی ایک دوسرے سے کٹ کر نہیں رہ سکتا۔ لوگوں کی آمد و رفت عالمی نظام کا ایک اہم ترین حص
ہ ہے۔ انھوں نے کل اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر آمدو رفت کے لئے ایک وسیع تر نظریہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس نظریے کے تحت آنے جانے والوں کے اصل مقام، راستوں اور منزلوں کے قومی صورتحال کے تئیں حساسیت ہونی چاہیے۔نارنگ نے کہا کہ اس سے ترقی پذیر ممالک کی ماہرانہ صلاحیتوں کے ذریعہ ترقی یافتہ ممالک میں ماہرین کی فراہمی پوری کی جاسکتی ہے۔