اٹاوہ (نامہ نگار)۔بجلی محکمہ کے ایسے افسران وملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ لوگ صدر دفتر پرموجود نہیں رہتے۔ ایگزیکٹیوانجینئر بجلی تقسیم راجیش کمار نے سخت رویہ اختیارکرتے ہوئے کارروائی کا خاکہ تیار کرلیاہے۔انہوں نے بتایاکہ صدردفترپر موجودنہ رہنے والے افسران اورملازمین کی تنخواہ روک دی جائے۔ انہوںنے بتایاکہ محکمہ بجلی بندوبست کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ بجلی چوری کرنے والوں اوربقایابل جمع نہ کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کی جارہی ہے۔ اس معاملہ میں لاپرواہی برداشت نہیںکی جائے گی۔ محکمہ کے ذریعہ کئے گئے فیصلے کے مطابق صدردفتر پرموجود نہ رہنے والے افسران وملازمین کی تنخواہ روک دی جائے۔ انہوں نے بتایاکہ ۷،۸،۹ اور۱۰؍نومبر سے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جو بغیرمیٹر کے بجلی استعمال کررہے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ بنکروں اورکانشی رام کالونی میں میٹر لگاکر توانائی معلوم کی جائے۔ اس کارروائی سے حالات واضح ہوجائیں گے اور بل لوٹ کے مطابق بنائے جائیں۔