موغادیشو، 19 نومبر:بندوق برداروں نے آج وسطی صومالیہ میں ایک کار دھماکے کے ذریعے ایک پولس اسٹیشن کے مین گیٹ کو اڑادیا اور اندھا دھند گولیاں چلاتے ہوئے اندر گھس گئے۔
ایک قانون ساز ظاہر امین جیسو نے رائٹر کو بتایا کہ مسلح جنگجو پولس اسٹیشن کے اندر داخل ہوگئے اور پولس اہلکاروں پر گولیاں چلانے لگے۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس اسٹیشن پر یہ حملہ کن لوگوں نے کیا۔
ابھی تک ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہا “گو یہ ایک علامتی قدم ہے مگر بہت اہم ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین اقوامی برادری خصوصاً جنرل اسمبلی یہ چاہتی ہے کہ فلسطینی ریاست اقوام متحدہ کی مکمل رکن بنے”۔
فلسطینی چاہتے تھے کہ عالمی ادارے میں ان کے ملک کو مکمل رکنیت ملے مگر سلامتی کونسل میں امریکہ نے ایسا نہیں ہونے دیا اور ویٹو کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔
تاہم 193 رکنی جنرل اسمبلی میں کسی کو ویٹوِ کا اختیار نہیں ہے۔ اس لئے فلسطنیوں کو “غیررکن ریاست” کا درجہ حاصل کرنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئی۔ ویٹیکن کو بھی یہی حیثیت حاصل ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب فلسطینی اسمبلی میں ہونے والی کئی طرح کی ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے اور کئی بین اقوامی تنظیموں میں شریک ہوسکیں گے۔
منصور نے امید ظاہر کی کہ ان کا ملک جلد ہی مکمل رکن بنا جائے گا حالانکہ امریکہ نے ابھی ایسا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے کہ وہ اس فلسطینی کوشش کی مخالفت بند کردے گا۔