اقوام متحدہ۔ 19 نومبر: اقوام متحدہ میں ووٹ دینا عام بات ہے مگر کل رات جب فلسطینی وفد نے ووٹ دیا تو ان کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل واقعہ تھا۔ فلسطینی ایلچی نے کہاکہ اس سے ان کا ملک عالمی ادارہ کی مکمل رکنیت سے ایک قدم اور قریب ہوگیا ہے۔اقوام متحدہ میں فلسطینی مشاہد، سفیر ریاض منصور نے سابق یوگوسلاویہ کے لئے بین اقوامی ٹریبونل کے جج کے انتخاب کے لئے ووٹ دیا۔ ٹوگو کے کوفی کومیلیو افاندے کو عدالت کے لئے چنا گیا ہے۔اس ووٹ کو ایک طرح سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کئے جانے کے مترادف سمجھا جارہا ہے۔ایک سال قبل فلسطین کو ایک “شناخت کے بجائے غیررکن ریاست” کا درجہ دیا گیا تھا جس کے بعد اس نے پہلی مرتبہ ووٹ کیا ہے۔منصور نے چند اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا “اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کی جدوجہد کی تاریخ کایہ بہت بڑا لمحہ ہے”۔
مصر کے تحریر چوک میں مظاہرین نے پولیس اور فوج کے خلاف نعرے لگائے
قاہرہ، 19 نومبر (رائٹر) قاہرہ کے تحریر چوک پر گزشتہ شب ایک ہزار سیزیادہ مظاہرین نے مارچ کیا وہ مصر کے سلامتی دستوں کی کارروائی کی مذمت کرنے کے لئے یہاں جمع ہوئے تھے۔ بعض لوگوں نے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتح السیسی پر بھی نکتہ چینی کی۔یہ لوگ دو سال قبل پولیس ساتھ تصادم میں مارے گئے لوگوں کو یاد کرنیکے لئے اکٹھے ہوئے تھے مگر بعد میں یہ مظاہرے میں تبدیل ہوگیا اور انہوں نے فوج کے خلاف نعرے لگائے۔