لکھنؤ (نامہ نگار)۔ گجرات کے ساحل سے ۳۱؍اکتوبر کو ٹکرانے والے گردابی طوفان کااترپردیش میںکوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ آج ریاستی زرعی ریسرچ کونسل نے فصل /موسم الرٹ کے جلسے میں محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق اس ہفتہ ۲۹؍اکتوبر سے ۴؍نومبرتک ریاست کے تمام منطقوںمیں ۳۱؍اکتوبر اوریکم نومبر کوآسمان میں ہلکے بادل رہیں گے لیکن بارش کی امید نہیں ہے ۔ بقیہ دنوں میںآسمان صاف رہے
گا۔ بحر عرب میں بن رہے نیلوفر نام کا گردابی دبائو جو گجرات کے مغربی ساحل پر۳۰،۳۱؍اکتوبر کوآرہا ہے اس کااثراترپردیش میں پڑنے کی امیدنہیں ہے۔ محض آسمان میں ہلکے بادل رہیں گے ۔ اس ہفتہ ریاست کے سبھی منطقوںمیں چارسے چھ کیلو میٹر کی رفتار سے ہوا عام طور سے جنوب مشرقی ، جنوب مغربی سمت میں چلنے کی امیدہے ۔