کولکاتا۔ بہترین کوششوں کے باوجود انڈیا سپر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کی کولکاتا فرنچائزی نہیں خرید پانے سے مایوس بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ کسی دوسرے شہر کی ٹیم کو خریدنے کی نہیں سوچ سکتے تھے۔ شاہ رخ نے یہاں کل رات نامہ نگاروں سے کہامیں کچھ ایسا کہوں گا جو میرے لئے بدقسمتی اور افسوسناک رہا۔ میں آئی ایس ایل کا حصہ بننا چاہتا تھا اور فٹ بال ٹیم خریدنا چاہتا تھا لیکن ایسا کوئی طریقہ نہیں تھا کہ مجھے کولکتہ ٹیم مل جائے اور اگر مجھے کولکتہ ٹیم نہیں ملتی تو پھر میں کسی اور شہر کی ٹیم نہیں لینا چاہتا تھا۔ انڈین پریمیئر لیگ کی کولکتہ فرنچائزیز کے مالکان کے شامل شاہ رخ نے کہا کہ کولکتہ فرنچائزی کو خریدنے کیلئے وہ اس سے منسلک تمام لوگوں سے ملے تھے۔ بالآخر کولکتہ فرنچائزی کو سابق کرکٹر سورو گنگولی، کاروبار والے ہرشوردھن نیوتکا، سنجیو گویکا،پاریکھ اورا سپین کے کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ نے مل کر خریدا۔ شاہ رخ نے کہا مجھے دیگر شہر کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔ اگر فٹ بال ٹیم کے طور پر کولکتہ میرے پاس نہیں ہے جو میں نے اپنی زندگی میں کبھی فٹ بال نہیں کھیلوں گا۔شاہ رخ نے حالانکہ گنگولی کو مبارک باد دی جن کے ساتھ آئی پی ایل کے دوران ان کا رشتہ رہا ہے۔ اس سپر اسٹار نے کہا مجھ سے زیادہ اس کا حقدار ’دادا گنگولی‘تھا اور اس کے پاس یہ ہونی چاہئے تھی۔
میں اس کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتا۔ میں چمپئن شپ میں دادا اور سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ یہ اچھا کرے گی۔ شاہ رخ نے کہا کہ ٹیم ان کی بہتر ہاتھوں میں ہے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہایہاں تک کہ آج جب میں آرہا تھا تو کافی دکھی تھا کہ کولکتہ کی فٹ بال ٹیم میری نہیں ہے۔ میں آئی پی ایل سے اس لئے منسلک کیونکہ مجھے کہا گیا تھا کہ آئی پی ایل کو فٹ بال میں بھی لایا جائے گا۔ میرا پیار فٹ بال ہے۔ میں فٹ بال کھیلتا ہوں، میرا بیٹا فٹ بال کھیلتا ہے اور میری بیٹی فٹ بال میں کپتان ہے۔ شاہ رخ نے کہااگر ہم فٹ بال کھیلتے تو کولکاتا کیلئے کھیلتے ممبئی اور دہلی کے لئے میری محبت ہے لیکن میں کولکاتا کی حمایت کرتا ہوں۔