عدن۔ 19 نومبر:یمن کے جنوب میں واقع ایک گیس برآمد کرنے والے ادارے پر القاعدہ کے مشتبہ شدت پسندوں کے گھات لگاکر کئے گئے حملے میں 8 پولیس والے ہلاک ہوگئے۔
حملہ فوجی چوکی کے نزدیک واقع “بلحاف” گیس ایکسپورٹ ٹرمنل میں پیش آیا جہاں سے یمن کے تیل کے سب سیبڑے خریدار جنوبی کوریا اور دیگر یوروپی ممالک کو رقیق قدرتی گیس (ایل این جی) لوڈ کی جاتی ہے۔
اس سال کے شروع سے ہی گیس پائپ لائنوں پر حملے ہورہے ہیں۔
مقامی باشندوں کے مطابق کار میں سوار شدت پسندوں نے پولیس کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور گولیاں چلانی شروع کردیں جس سے سبھی پولیس والے ہلاک ہوگئے۔
خیال رہے کہ جنگجو عرب جزیرہ نما میں القاعدہ (عقاپ) کے رکن تھے۔
یمن کا شورش زدہ اور اوبرکھابڑ شابوا صوبہ میں حالیہ چند برسوں میں ا سلامی شدت پسندوں اور سلامتی دستوں کے درمیان تصادم معمول بن چکا ہے۔
ادھر اس غریب ملک میں استحکام لانا امریکہ اور دیگر خلیجی ممالک کے لئے اولین ترجیح بن چکا ہے کیونکہ دنیا کے تیل کی سپلائی کے اہم راستوں سیاس کی قربت اس کو جغرافیائی اعتبار سے کافی اہم بناتی ہے۔