مائیکرو سافٹ نے اس سے پہلے سنہ ۲۰۰۷میں ہیلتھ والٹ کے نام سے میڈیکل ریکارڈ رکھنے کا آلہ متعارف کرایا تھا۔امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ہاتھ پر پہننے والی فٹنس ڈیوائس یا جسمانی تندرستی سے متعلق معلومات فراہم کرنے والا آلہ متعارف کرایا ہے۔یہ آلہ صارف ک
و اس کی نیند اور ورزش سے متعلق معلومات فراہم کرتاہے اور سمارٹ فون پر ہیلتھ سروس سے بھی جڑی ہوتی ہے۔مائیکرو سافٹ کا یہ بینڈ یا آلہ کمپنی کی آن لائن سٹور پر ۱۹۹؍ امریکی ڈالر میں فروخت ہوگا۔یہ ڈیوائس ایک دفعہ چارج ہونے پر دو دن تک چل سکتا ہے۔ اس میں دس سینسرز لگے ہیں جو دل کی دھڑکن، کیلوریز، ذہنی تناؤ یا بندے کا دھوپ میں رہنے کے حوالے سے معلومات کو جمع کرکے صارف کو فراہم کرتا ہے۔مائیکرو سافٹ نے اس سے پہلے سنہ ۲۰۰۷ میں ہیلتھ والٹ کے نام سے میڈیکل ریکارڈ رکھنے کا آلہ متعارف کرایا تھا اور یہ نیا آلہ متعارف کرا کے مائیکرو سافٹ نے ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبے میں ایک نئی کوشش کی ہے۔کمپنی نے اپنی ایک ای میل بیان میں کیا کہ ’یہ مائیکرو سافٹ کا صحت، فٹنس اور پہننے کی کیٹیگری میں آلات کے لیے کئی سالوں پر محیط ویڑن کا آغاز ہے۔‘بیان میں کہا گیا کہ ’ہم اس شعبے میں مکمل ارادے اور تیاری کے ساتھ داخل ہونے چاہتے ہیں اور اس کا آغاز پہلے امریکہ میں کر رہے ہیں۔‘ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنیاں ایپل، سام سنگ اور گوگل نے صحت کے شعبے میں خدمات پیش کیں ہیں اور وہ صحت سے متعلق پہننے والے آلات کی مارکیٹ میں مانگ کو بڑھائے۔تاہم مائیکرو سافٹ کی آلات باقی سے اس لیے مختلف ہیں کیونکہ یہ تمام بڑے موبائلز کے ایکو سسٹم کے ساتھ چل سکتے ہیں اور یہ سماجی ربطوں کی ویب سائٹوں فیس بک اور ٹوئٹر سے بھی کنکٹ ہو سکتے ہیں۔