ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق کھانسی اور نزلے زکام کے سیرپ بچوں کو اگر مقررہ مقدار سے زیادہ دے دیئے جائیں تو ان کی حالت مزید خراب ہو جاتی ہے اور ایسے بہت سے بچوں کو فوری طور پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی سطح پر مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے متعدد فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے۲ سال سے کم عمر بچوں کیلئے کھانسی اور نزلے زکام کے شربت تیار کرنا بند کر دیئے ہیں۔ فارماسٹیوٹیکل کمپنیوں نے اکتوبر ۲۰۰۷سے اب تک کے ایمر جنسی کیسوں کی تفصیلات کے بعد تحفظ اورحفاظتی اقدامات کے تحت سیرپ کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال آف پیٹس برگ کے ڈاکٹر رائے مونڈ پائی ٹیسٹی نے اس ضمن میں کی جانے والی تحقیق کو حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔