نئی دہلی،31اکتوبر(یو این ا ئی) مرکزی حکومت نے دہلی اور ملک کے اطراف میں 1984 سکھ مخالف فسادات میں مہلوکین کے اہل خانہ کو 5 لاکھ کا اضافی
معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے ا ج بتایا کہ حکومت نے اس تعلق سے کچھ وقت پہلے فیصلہ لیا تھا لیکن دہلی میں ضمنی انتخابات کے سبب انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت رسمی طور پر اسے نافذکرنے کا اعلان نہیں گیا تھا۔
اس اعلان سے ان تین ہزار تین سو سکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گاجنہوں نے اپنے قریبیوں کو فساد کے دوران کھو دیا تھاجن میں سے 2700لوگ دہلی کے ہیں۔