لکھنؤ(نامہ نگار)۔چیف سکریٹری آلوک رنجن نے منطقائی کمشنروں اور ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی ہے کہ ۶؍دسمبر کو منعقد ہونے والی قومی میگا عوامی عدالت کے کامیاب نافذ العمل کے لئے ضلع سطح نامزد نوڈل افسران کو ہدایت دے دی جائے کہ ہر دن ضلع جج سے رابطہ قائم کرکے نشان زد وعدوں کی فہرست انہیں مہیا کرائیں؎ تاکہ برسوں سے زیر التوا مقدموں کا تصفیہ ترجیحی بنیاد پر ہو سکے اور ریاست کے باشندوں کو انصاف مل سکے
۔ انہوں نے کہا کہ قومی میگا عوامی عدالت کا اہتمام غریب عوام کو فوری انصاف دلانے کے لئے تحصیل سطح تک منعقد کرایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے نوٹس وقت سے تعمیل کرانا یقینی بنایا جائے تاکہ مدعی اپنے مقدمے کی پیروی کے لئے عدالت میں وقت پر پہنچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوشش کی جائے کہ قومی میگا عوامی عدالت کے کامیاب نافذ العمل میں تعاون کرنے پر ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹوں کو نوڈل افسر نامزد کیا جائے ۔
انہوںنے کہا کہ ایسے اہتمام سے زیادہ سے زیادہ زیر التوا وعدوں کے تصفیہ ہونے کے ساتھ ساتھ برسوں سے پریشان مدعی کو فوری انصاف مل سکے گا ۔ چیف سکریٹری آج انیکسی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ لازمی ہدایت دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نقل وحمل ، تجارتی ٹیکس وغیرہ تمام محکموں سے زیر التوا وعدوں کو نشان زد کرکے ان کی فہرست نومبر ماہ کی پہلی ، گیارھویں ، اکیسویں تاریخ کو متعلقہ ضلع جج و ریاستی قانونی اتھارٹی کو ضرور مہیا کرادی جائے ۔ ویڈیو کانفرنسنگ میں چیف سکریٹری داخلہ دیوآشیش پانڈا سمیت انصاف محکمہ کے سینئر افسران موجود تھے۔