سنگاپور(بھاشا) یورپ کی سب سے بڑی تیل کمپنی رائل ڈچ شیل نے آج کہا کہ گجرات کے ہجیرا ایل این جی ٹرمینل کی توسیع پر سرمایہ کاری کافیصلہ جلد کیاجائے گا۔ شیل انٹی گریٹیڈ گیس کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ویٹ سیلار نے سنگاپور انٹر نیشنل ویک سے کہا کہ ایل این جی کی صلاحیت بڑھانے کیلئے توسیع کے منصوبے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انھوںنے پی ٹی آئی کے سوال کے جواب میں کہا کہ سرمایہ کاری کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ دریں اثنا شیل گیل اور گیج ڈی فرانس کے ساتھ آندھرا پردیش کے کا کی نڑا میں فلوٹنگ ری گیسیفیکیشن اسٹوریج اکائی پر بھی غور کررہی ہے۔ انھوں نے اس
بات کی تصدیق کی کہ شیل کاکی ناڑا ایف ایس آر یو پروجیکٹ میں ۲۵ فیصد کی حصہ داری لینے کے لئے پابند عہد ہے۔ انھوںنے کہا کہ کاکی ناڑا پروجیکٹ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔