لکھنو : اٹونجہ علاقہ میں ایک کسان کی لاش اتوار کی رات کھیت کے پاس بنے نالے میں پڑی ملی۔ پولیس کا ماننا ہے کہ کسان کی موت محض ایک حادثہ ہے۔ اٹونجہ کے بگہا گاو ¿ں کے رہنے والے ۵۶ سالہ کسان وارث علی کھیتی کے ساتھ روئی دھننے کا بھی کام کرتا تھا۔ اتوار کو وارث علی اپنے کھیت میں پانی لگانے کیلئے گیا تھا۔ دیر شام وارث علی کی لاش کھیت کے پاس بنے ۵ فٹ گہرے نالے میں پڑی ملی۔ اطلاع پر اہل خانہ اور اٹونجہ پولیس بھی پہنچ گئی۔ تفتیش کے بعد پولیس نے وارث علی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ اٹونجہ پولیس کا کہنا ہے کہ وارث علی کو کھیت میں پانی لگاتے وقت ٹھنڈ لگ گئی تھی۔
اور وہ پوال جلاکر بیٹھا تھا۔ اسی درمیان وہ کھیت و چکروڈ کے درمیان نالے میں گر گیا۔