گورکھپور(نامہ نگار)۔نوجوان کے ذریعہ اپنی چار بیٹیوں کو زہردینے اور خود زہر پینے کے بعد ضلع اسپتال میں زیرعلاج دوبیٹیوں کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروںنے باپ کی حالت کو تشویش ناک بتایا۔ دماغی بخار وارڈ میںداخل دونوںبیٹیوںکی حالت ڈاکٹروںنے خطرے سے باہر بتائی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ منگل کو نوجوان نے سسرال جاتے ہوئے راستے میں چار بیٹیوں کوزہر دینے کے بعد اپنی بیوی ریناپرچاقو سے حملہ کردیا تھا۔ زخمیوں کاضلع اسپتال میں علاج کیاجارہا ہے۔ جمعرات کودویہ (۶)اور سپریہ(۴)کی موت ہوگئی ہے۔ ۸سالہ رمجھم اورڈیڑھ سالہ لال جی اور رینا کی حالت کوڈاکٹروںنے خطرے سے باہر بتایا ہے جبکہ راجیوشرماکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔