اٹاوہ (نامہ نگار)۔ بجلی کالوڈ کم کرکے عوام کومسلسل بجلی کی فراہمی کرانے کی کوششیںکامیاب ہوتی نظرآرہی ہیں۔ رام لیلاروڈ واقع بجلی سب اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی شروع ہونے کے بعد گروتیغ بہادر سب اسٹیشن کی تعمیر بھی مکمل ہوگئی ہے اوربجلی گھر سے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ ایک وقت تھا جب کنیرا بجلی گھر کے الوہا سندر پور فیڈر کے ذریعہ شہر کے لوگوں کوبجلی فراہم کی جاتی تھی جیسے جیسے علاقے کی توسیع ہوتی رہی اور آبادی میں اضافہ ہونے لگا، توزرعی انجینئرنگ کالج ، شانتی کالونی، میں نئے بجلی گھر تعمیر کرانے اور بجلی بندوبست کو بہتر بنانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔ سندر پورفیڈر پرزیادہ لوڈ ہونے کے سبب صارفین کومشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے ۔سیفئی میں وزیر اعلیٰ اکھلیش یادونے شہر کوتین نئے بجلی گھروں کاتحفہ دیا اور تعمیری کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد رام لیلا روڈ فیڈرکوشروع کیاگیااس کے بعد گروتیغ بہادرفیڈر سے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی۔ کچور روڈ کافیڈر شروع ہونے والا ہے اس کاتعمیری کام تیزی سے کیا جارہا ہے ۔