مظفر نگر (بھاشا)۔ضلع کے بھاگے نلاگائوں میں پچیس سالہ ایک نوجوان نے مبینہ طور پرخود کشی کرلی ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ متوفی کی شناخت امت کمارکے طور پرکرلی گئی ہے۔اس کی لاش کھتولی پولیس تھانہ علاقہ میں پیڑ سے لٹکتی ہوئی ملی۔ ترجمان نے بتایا کہ جائے موقع سے ایک خود کشی نوٹ بھی برآمد ہواتھا۔ حالانکہ خود کشی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ایک دیگر واقعہ میںشاملی ضلع کے برال گائوںمیں تیس سالہ شادی شدہ شخص نے اپنے گھر میں خود کشی کرلی ۔ ترجمان نے بتایا کہ متوفی کی شناخت من جگنوں کے طور پرہو گئی ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ خود کشی کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے ۔متوفی کے اہل خانہ نے من جگنو کی بیوی اور اس کے عاشق پرقتل کرنے کاالزام عائد کیا ہے ۔پولیس نے دونوں لاشوںکو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔