لکھنو :حکومت اترپردیش کے ذریعہ غذائی تحفظ بل یہاں نافذ نہ کئے جانے کے خلاف ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اور پارلیمانی رکن ڈاکٹر نرمل کھتری کی اپیل پر ۱۲نومبر کو لکشمن میلہ میدان میں دھرنا ومظاہرہ کے بعد اسمبلی کا گھیراو ¿ کیا جائے گا۔ اس دھرنے و مظاہرہ کو کامیاب کرنے کیلئے شہر کمیٹی کے کارگزار صدر امت شریواستو تیاگی کی قیادت میں رابطہ عامہ کیلئے ایک پیدل ریلی نکالی گئی۔ اسی طرح گڑھی پیر خاں وارڈ میں ایک جلسہ بھی کیا گیا۔ شہر کے نائب صدر جنید کچھوچھوی اور جنرل سکریٹری رضوان صدیقی ، ایف ایس چرچل، مختار عالم، وارڈ صدر محمد عقیل اور خوشنود علی وغےرہ شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ کنہیا مادھو پور وارڈ میں بھی ایک میٹنگ کی گئی۔ گھر گھر جاکر لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی کارکنان نے اسمبلی میںشامل ہونے کیلئے عوام سے اپیل کی اور بتاےا کہ غذائی تحفظ بل کتنا اہم ہے اس کے باوجود ریاستی حکومت اس کو نہیں نافذ کرر ہی ہے۔
امت شریواستو تیاگی نے بتاےا کہ ریاستی اسسنٹ انچارج پرمود سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ عوام کیلئے جدو جہد کی ہے۔ انہوں نے بتاےا کہ غذائی تحفظ بل کے نفاذ سے بارہ کروڑ عوام کو فائدہ ملے گا لیکن ریاست کی سماج وادی پارٹی حکومت اس بل کو نافذ نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت نے عام آدمی اور غریبوں کے ساتھ ہی تمام طبقوں کے مفاد میں یہ اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت تین روپئے کلو چاول، دو روپئے گیہوں اور ایک روپئے کلو موٹا اناج دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے اسی عوام مخالف رویے کے خلاف پارٹی دھرنے و مظاہرہ پر مجبور ہوئی ہے تاکہ اس بل کا فائدہ عوام کو مل سکے۔