بارہ بنکی (نامہ نگار)۔اچھی بات کسی کے ذریعہ بھی کہی جائے تواس پرعمل کرنا اچھی بات ہے ۔ اس بات کی تعلیم ہم کواپنی تہذیب اور بزرگوں کی روایت سے ملتی ہے ۔یہی کام اگر سیاسی جماعتیں کریں تووہ موضوع بحث ہوجاتاہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ جھاڑولگاکرصفائی مہم شروع کی تواس کی حریف جماعت کانگریس کیسے پیچھے رہتی ۔ آج ریاستی اقلیتی کمیشن کے سابق چیرء مین غیاث الدین قدوائی نے
بدیل چوراہے پرجھاڑو لگا کر مودی کی صفائی مہم میں اپنی حصہ داری درج کرائی ۔ اس مہم میں خاص طورسے فراز قدوائی، انوراگ یادو، ویبھومشرا، محمد مجیب (ببلوانصاری) ، سونویادو، منٹویادو، حاجی چودھری غفران ، عزیز فرحان ، پپوورما، شبیرایڈوکیٹ، اتل کمارایڈوکیٹ،گرام پنچایت رکن یوسف ، نثار احمد ، محمدعقیل اور محمد شکیل موجودتھے۔