لکھنؤ (نامہ نگار)وبھوتی کھنڈ علاقے میں ایک نوجوان کی لاش جھیل میںتیرتی ملی ۔ لاش کے جسم پرکوئی کپڑانہیں تھا۔لوگوںنے یہ دیکھ کراطلاع پولیس کودی ۔موقع پرپہنچی پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے لاش کو باہر نکال کرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ وبھوتی کھنڈ کے تکھوا گائوں میں اتوار کوایک نوجوان کی لاش جھیل سے برآمد ہوئی۔ لاش پرکوئی کپڑا نہیںتھااور جسم آدھاجلا ہواتھا۔ آس پاس کے لوگوںنے اس کی اطلاع پولیس کودی۔ موقع پرپہنچی پولیس نے موقع واردات کامعائنہ کیا ابھی تک متوفی کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔پولیس کاماننا ہے کہ نوجوان کا قتل کرنے کے بعد شناخت چھپانے کیلئے لاش کوجلادیاگیاہے۔ وہیں کے رہنے والے وکاس یادونے بتایا کہ نوجوان کاداہنا حصہ شدید طور پرجلا ہوا تھا۔ پولیس نے لاش کو شناخت کرانے کی کوشش کی حالانکہ اس میں کامیابی نہیں مل پائی ۔تھانہ انچارج کاکہناہے کہ لاش کی تصویر لے لی گئی ہے ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پرمعاملے کی جانچ کی جائے گی۔