ممبئی، 3 نومبر (یو این آئی) بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے وزیراعظم نریند رمودی کے کام کاج کے بارے میں اپنا موقف پیش کیا ہے۔
شاہ رخ نے کل اپنے یوم پیدائش کے موقع پر کہاکہ مودی حکومت کو کام کرنے کیلئے وقت دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سخت تنقیدیں کرنے کے بجائے مرکزی حکومت کوکم از کم دو برسوں تک کا وقت دینا چاہئے۔
شاہ رخ نے کہا “جمہوریت میں مسٹر مودی کے پاس اکثریت ہے اور یہ اپنے آپ میں ایک بڑی جیت ہے۔ اس لئے پہلے انہیں حمایت دے کر 6 ماہ بعد ہی میڈیا ان
کے کام پر سوال اٹھانے لگے یہ درست نہیں ہے۔
شاہ رخ نے کہا “سب کے ارادے نیک ہیں، تعلیم، بچوں کی ترقی اور خواتین کو خودمختار بنانے جیسے شعبوں میں کام کئے جانے کی ضرورت ہے۔ صفائی مہم بھی شروع ہوگئی ہے۔ مسٹر مودی کو تھوڑا وقت دیتے ہیں اگلے دو سال۔ یہاں سیاست میں اوپننگ ویکینڈ سے فرق نہیں پڑتا۔ ان کے پاس مکمل اکثریت ہے اس لئے یہ واضح ہے کہ انہیں دوسروں پر انحصار کی ضرورت نہیں ہے۔