لکھنئو،03نومبر(یو این ا ئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے کہا ہے کہ انہیں سیکورٹی ملے نہ ملے وہ کام کرتے رہیں گے۔
مسٹر یادو نے ا ج یہاں میڈیا میں ا رہی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ انہیں خبر ملی ہے کہ انہیں اور ان کے والد (سماج وادی پارٹی کے صدر
ملائم سنگھ یادو) کو نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی )کمانڈو کی سیکورٹی مرکز واپس لے رہا ہے اور اس کے بدلے انہیں سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس(سی ا ئی ایس ایف) کی سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں سیکورٹی ملے نہ ملے ان کا کام جاری رہے گا۔
کابینہ کی میٹنگ کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ سیکورٹی کو سلسلے میں وہ بہت ساری باتیں نہیں کر سکتے ہیں۔ ان کی یا ان کی پارٹی کے دوسرے لیڈران کی نظر میں سیکورٹی بہت اہم معاملہ نہیں ہے۔