نئی دہلی، 3 نومبر (یو این آئی) ماحولیات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پاکستان میں ہندستانی سرحد کے نزدیک ہوئے دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دنیا کے سبھی ملکوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔
مسٹر جاوڈیکر نے ورلڈ ایسوسی ایشن آف زو اینڈ اکویریم کی 69 ویں میٹنگ کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ “یہ دھماکہ ہندستانی سرحد کے نزدیک ہوا ہے جو یقیناً باعث تشویش ہے۔ یہ دہشت گردی کا نیا چہرہ ہے۔ دنیا کے سبھی ملکوں کو مل کر اس چیلنج کا سام
نا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ لاہور میں واگہہ سرحد کے پاس کل ہوئے خؤدکش دھماکے میں 57 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وزیراعظم نے بھی اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔