لکھنؤ (نامہ نگار)۔چنہٹ علاقے میں دوشنبہ کی صبح تقریبا اس وقت افراتفری پھیل گئی جب اطلاع ملی کہ ایک لڑکی کی لاش نہر میں تیر رہی ہے ۔ اطلاع پرپہنچی پولیس کو بگریاگائوںواقع کھدراکے نزدیک ایک لڑکی کی لاش جھاڑیوں میں پھنسی ملی لاش تقریبا دس دن پرانی تھی ۔لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔پولیس کو لاش جھاڑیوں سے نکالنے میں تقریباچارگھنٹے مشقت کرنی پڑی۔عینی شاہدین کے مطابق لڑکی کی لاش کانصف حصہ پوری طرح سڑ چکا تھا۔ لڑکی نے بینگنی رنگ کی شلوار پہن رکھی تھی اور اوپرکے حصے پرشال پڑی تھی۔