لکھنؤ (نامہ نگار)محرم میں شیعہ فرقہ کاجلوس ناظم صاحب امام باڑہ سے نخاس ، ٹوریہ گنج ، لال مادھو تراہا، مل ایریا، وکرم کاٹن مل، راجہ جی پورم سے کربلا تالکٹورہ تک نکالا جائے گاجس سے ٹریفک نظام میںتبدیلی کی گئی ہے ۔ کملا نہرو نگر کراسنگ سین پاٹانالہ چوکی کی جانب ٹرافک نہیں جاسکیں گے ۔یہ ٹریفک کملا نہرونگر کراسنگ سے چوک ومیڈکل کالج چوراہے ہو کرجاسکیں گے۔یحیٰ گنج سے آنے والا ٹریفک نخاس تراہا سے وکٹوریہ اسٹریٹ ، نخاس تراہا، ٹوریاگنج کی جانب جانے کے بجائے جلوس کاآغاز ہونے تک نخاس سے ٹوریہ گنج کی جانب جاسکے گا۔ جلوس کی شروعات ہوتے ہی یہ راستہ بندکردیاجائے گا۔عیش باغ سے آنے والا ٹریفک حیدر گنج تراہا سے ٹوریہ گنج مل ایریا ، بلاقی اڈہ ہوکر جاسکے گا۔ عالم باغ لنگڑاپھاٹک سے آنے والا ٹریفک جلال پورریلوے کراسنگ سے رنجیت سنگھ بلڈنگ ہو کر ٹریفک جانے کے بجائے جلا ل پور ریلوے کراسنگ سے اے بلاک ، راجہ جی پورم سے ہوکر جاسکے گا۔ راجہ جی پورم سے آنے والا ٹریفک مینا بیکری چوراہا سے مل ایریا، بلاقی اڈہ نہیںجاسکے گا۔ یہ ٹریفک ای بلاک راجہ جی پورم سے سعادت گنج ہو کرجاسکیں گے۔ مویا چوراہے سے آنے والی گاڑیاںایوریڈی سے بھوسہ منڈی ہوکر نہیں جاسکیں گی۔
تیج کھیڑا ریلوے کراسنگ سے کربلا راجہ جی پورم کی جانب کوئی گاڑی نہیں جاسکے گی۔ مہانگر کربلا اور تیلی باغ بازار کربلا پرتعزیہ داری کی وجہ سے ٹریفک میں تبدیلی رہے گی۔ جی پی آئی سے بادشاہ نگر سے آنے والی روڈ ویز کی بسیں گومتی نگراوور برج ہوکرجاسکیںگی ۔حضرت گنج ، گول مارکیٹ ، پوسٹ آفس مہانگر چوراہا سے بادشاہ نگر کی جانب کوئی گاڑی جانے کے بجائے ۳۵ویں بٹالین پی اے سی ہیڈ کوارٹر ہوکر جاسکے گی۔ سنٹرل بینک تراہاسے روڈویز، سٹی بسیں ، نشاط گنج کی جانب نہیں جاسکیں گی۔ یہ روڈ ویز ، سٹی بسیں چھمی لال چوراہا ، وائرلیس چوراہا ہو کر جاسکٰ گی۔نشاط گنج پل کے نیچے سے بادشاہ نگر کوئی بھی گاڑی نہیں جاسکے گی۔یہ ٹریفک گول مارکیٹ اور نشاط گنج چوکی ہوکر جاسکے گا۔ لیکھ راج مارکیٹ سے اندرانگر کی طرف سے بادشاہ نگر کی طرف آنے والا ٹریفک جی ٹی آئی ، گومتی نگر ہوکرجاسکیں گے۔ ککریل بندھا سے ٹریفک بادشاہ نگر نہیں جاسکیں گے ۔
یہ ٹریفک ککریل بندھا سے پی اے سی ہیڈ کوارٹر ہوکر جاسکیںگے۔پوسٹ آفس مہانگر چوراہے سے کوئی بھی گاڑی بادشاہ نگر کی جانب نہیںجاسکے گی۔ یہ ٹریفک پی اے سی ہیڈ کوارٹر یاگول مارکیٹ ہوکر جاسکیں گے۔ تیلی باغ پل سے روڈ ویز سٹی بسیں اور دیگر ٹریفک تیلی باغ بازار ہو کر نہیں جاسکیں گے ۔ یہ ٹریفک بنگلا بازار پل ہوکر جاسکیں گے۔ سبحانی کھیڑا چوراہاسے تیلی باغ بازارسے کوئی بھی ٹریفک نہیں جاسکیں گے۔ یہ ٹریفک سبحانی کھیڑا سے دیوی کھیڑا روڈ ہوکر جاسکیںگے۔