نئی دہلی۔موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کی سستے اسمارٹ فون پیش کرنے کی دوڑ میں اپنے لک اسٹائل اور فیچر اور اس سلسلے میں ریس کی بدولت ہندوستانی بازار میں الیکٹرانک آلات بنانے والے جنوبی کوریائی کمپنی سیمسنگ کی بادشاہت برقرار ہے۔ مشورہ دینے والی کمپنی جی ایچ کی رپورٹ کے مطابق اب نوجوانوں میں سیمسنگ اسمارٹ فون کے سلسلے میں زبردست کی دیوانگی دکھائی پڑی ہے۔ جس کی بدولت ۲۰۱۴ کی تیسری سہ ماہی میں ہندوستانی اسمارٹ فون بازار کی تینتیس فیصد حصہ داری پر قبضے کے ساتھ سیمسنگ پہلے مقام پر ثابت قدم ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالانکہ نوجوانوں کو لبھانے والا اور بازار کی حصہ داری بنانے کیلئے موبائل فون بنانے والی گھریلو کمپنیوں مائیکرو میکس ،کاربن ،اسپائس ،انڈیکس ،لاوا کے ساتھ ہی کئی بیرونی کمپنیاں شیومی ،جیونی ،اوپو ،نوکیا اور موٹا رولا کے درمیان زبردست رسہ کشی جاری ہے۔ سیمسنگ کے بعد میکرو میکس کا کینوس سیریز کے اسمارٹ فون کے سلسلے میں نوجوانوں میں زبردست جوش ہے۔
ہندوستان میں اسمارٹ فون کے علاوہ فیچر فون بازار میں سیمسنگ پہلے مقام پر رہا ۔ اس نے پورے موبائل فون بازار کی پچیس فیصد حصہ داری پر قبضہ کرکے اپنی اولیت کو برقرار رکھا ہے۔