نئی دہلی(ایجنسی)ہندستان میں بھی غیرملکی کمپنیاں کوئلے کی کانکنی کرسکیں گی اگر وہ یہاں اپنی یونٹ قائم کریں۔مودی حکومت نے کوئلے کی تجارتی کانکنی کے دروازے پرائیویٹ کمپنیوں کے لئے کھول دیئے ہیں جو مشکل حالات سے گذر رہی ملک کی بجلی صنعت کیلئے بہت بڑی راحت ہے۔ اقتصادی سرگرمیوں کو رفتار دینیکے لئے بھی بجلی کی فراہمی میں اس سے مدد ملے گی۔