ہاپوڑ(نامہ نگار)ہاپوڑکے پلکھوا ترقیاتی اتھارٹی کے ذریعہ بنائے جارہے ٹرانسپورٹ میں نامعلوم عورت کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی ۔لاش کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ لگ گئی۔پولیس نے لاش کی شناخت کرانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا۔کوتوالی علاقہ میں دہلی روڈ واقع ٹرانسپورٹ نگر میں بدھ کی صبح تقریبا ۳۵؍سالہ نامعلوم عورت کی لاش پڑی ہوئی ملی۔عورت کے چہرے کو جنگلی جانووں نے نوچ رکھا تھا۔متوفیہ عورت کے ایک ہاتھ پرپھول اوردوسرے ہاتھ پر بھائی ہوشیار سنگھ لکھا ہواتھا۔لاش کو دیکھنے کیلئے وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔لاش دیکھ کر ایسا اندازہ ہواتھا کہ اس کا قتل دوسری جگہ کرکے لاش یہاں ڈال دی گئی ہے۔