کانپورشہر(نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے آج بال بھون میں منعقد یوم تحصیل کی صدارت کرتے ہوئے وقت پر مہ پہنچنے والے افسران کی ایک دن کی تنخواہ روکنے کی ہدایت دی۔انھوں نے کہا کہ یوم تحصیل میں ضلع سطحی افسران خود حاضر رہیں گے ان کی جگہ پر ان کے نمائندے نہ رہنے کی بھی ہدایت دی۔تاخیر سے حاضر ضلع گناافسر، ضلع اقلیتی بہبود افسر، ضلع سماجی بہبود افسر، ضلع پروگرام افسر، ضلع روزگارافسر،ضلع ماہی پروری افسر،سپرنٹینڈنٹ انجینئر پی ڈبلو ڈی ،بجلی تقسیم ڈیویزن افسر، ضلع اسکول انسپکٹر،ضلع سپلائی افسرکے ایک دن کی تنخواہ روکنے کے احکام جاری کئے۔تحصیل دیوس میں لال سنگھ تومر ،ارون تومر اوراتل کمار تومر کے خلاف یوپی ایکٹ کی دفعہ۱۶۷،۱۶۶،۱۵۴کے تحت لال سنگھ تومر پر زرعی اراضی سرپلس پائی گئی۔ریاستی حکومت کی جانب سے ایس ڈی ایم صدر کو جانچ کرنے کی ہدایت ضلع مجسٹریٹ نے دی۔ جانچ میںقصوروار پائے جانے پر متعلق شخص کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔نسیم اختر نے بتایاکہ وہ گورنمنٹ گرلس انٹرکالج میں اسسٹینٹ کے عہدے پربرسرکارتھے۔ چارماہ قبل سبکدوش ہوئے لیکن انھیں ابھی تک پینشن او رجی پی ایف نہیں ملی۔ اس پر ضلع مجسٹریٹ نے ضلع اسکول انسپکٹر کو جانچ کرکے کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔