اپنے کریئر کے آغاز میں ہی بولی وڈ اسٹار کرینہ کپور نے ثابت کر دیا تھا کہ وہ ایک پْرکشش چہرے سے بھی زیادہ صلاحیتیں رکھتی ہیں۔چودہ سال پہلے ‘ریفیوجی’ کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اس 34 سالہ اسٹار نے اداکاری کے مواقعے فراہم کرنے والی فلموں میں کام کیا۔تاہم گزشتہ چند برسوں کے دوران کرینہ نے زیادہ تر کمرشل اور مرکزی سینما کے لیے کام کیا ہے اور اب انہوں نے ان کرداروں کو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی شخصیت کو صحیح طریقے سے پیش کرسکیں۔ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ ہاں میں کچھ عرصے سے صرف کمرشل فلمیں ہی کر رہی ہوں کیونکہ میں بریک چاہتی تھی مگر اب میں چاہتی ہو کہ لوگ مجھے اداکاری سے بھرپور کرداروں میں دیکھیں اور میں اس جانب دیکھ رہی ہوں۔بیبو نے کہا کہ وہ نئے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں اور کچھ مختلف کرنا چاہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں فلموں کا انتخاب اپنی شخصیت کے مطابق کرتی ہوں، میں اپنے کریئر گراف کو خوفناک حد تک گرانا نہیں چاہتی۔اپنی نئی فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرینہ نے مزید بتایا کہ میں جلد سلمان خان کے ساتھ اس فلم میں نظرآ?ں گی اور مجھے یقین ہے کہ یہ فلم میرے پرستاروں کو پسند آئے گی۔اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ ‘ایجنٹ ونود اور قربان’ جیسی فلاپ فلموں سے ہونے والی مایوسی کے باوجود کرینہ سیف کے ساتھ دوبارہ کسی کردار میں نظر آنا چاہتی ہیں اور ان کے بقول ہوسکتا ہے کہ ماضی میں ہماری فلمیں نہ چلی ہوں مگر مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک ساتھ کوئی زبردست فلم بنا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کی طرح ان کا پروڈکشن ہا?س قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ یہ کوئی آسان کام نہیں بلکہ انڈسٹری میں یہ بہت مشکل ثابت ہوتا ہے اور میں اس کے لیے تیار نہیں ہوں۔کرینہ نے مزید بتایا کہ ابھی وہ ماں بننے کے لیے تیار نہیں، اس وقت میں اور سیف اپنی فلموں میں بہت زیادہ مصروف ہیں، میں ماں ضرور بننا چاہتی ہوں مگر اس کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔