احمد آباد۔ہندوستان نے آج سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شروع سے ہی گرفت بنا رکھی ہے۔ ہندوستانی گیند بازوں نے سری لنکا کے بلے بازوں کو کبھی بھی کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔ اس کا خمیازہ سری لنکا کی ٹیم کو اٹھانا پڑا ہے۔اورسری لنکانے اسی کی وجہ سے آج دوسرے ونڈے میں ہندوستان کوجیت کیلئے275رنوں کاہدف دیاہے۔کپتان میتھیوزنے ناٹ آئوٹ بانوے رن بنائے۔ ہندوستان کے تیز گیند باز امیش یادو نے سری لنکا کو ابتدائی جھٹکا دیا۔یادو نے ایک میڈن اوور کے ساتھ اہم وکٹ لئے ۔ اس کے علاوہ ایشانت شرما اور پٹیل کو بھی اہم کامیابیاںملی ہیں۔ ہندوستان کیلئے خطرناک ثابت ہو رہے کمار سنگاکارا کو یادو نے دھونی کے ہاتھوں کیچ کرکے چلتا کیا۔ آؤٹ ہونے سے پہلے سنگاکارا نے 61 رنز بنا لیے تھے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت لیا ہے اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ میچ میں ہندوستان نے سری لنکا پر شاندار جیت درج کی تھی۔ اس میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کی تھی دونوں ٹیموں نے اپنے آخری الیون میں ایک ایک تبدیلی کی ہیں۔ہندوستان نے زخمی ورون آرون کی جگہ روندر جڈیجہ اور سری لنکا نے اپ
ل تھرانگا کی جگہ کسال پریرا کو لیا ہے ہندوستانی کرکٹ ٹیم جمعرات کو یہاں ہونے والے دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں سری لنکا پر اپنا دبدبہ برقرار رکھنے اترے ہے۔ پہلا ون ڈے 169 رنز سے جیتنے کے بعد موٹیرا کے سردار پٹیل اسٹیڈیم پر بھی ہندوستان کا پلڑا بھاری رہے گا۔ اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم نے دہلی اور دھرم شالہ میں ویسٹ انڈیز پر مسلسل جیت درج کی تھی۔ٹیم عین موقع پر ہندوستان کے دورے کیلئے آئی ہے۔ اسے اپنا گھریلو فٹنس ٹریننگ پروگرام چھوڑ کر یہاں آنا پڑا۔ پہلے ون ڈے میں ہندوستان کا اجنکیا رہانے اور شکھر دھون نے ڈبل سنچری(231) شراکت کی تھی، جو پہلے وکٹ کیلئے ہندوستان کی تیسری سب سے بڑی شراکت تھی۔ اس میدان پر ہندوستان کو آخری بار تین برس پہلے ویسٹ انڈیز نے 16 رنز سے شکست دی تھی۔ ہندوستان نے یہیں ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔