نئی دہلی(بھاشا) وزیر اعظم نریندر مودی کی صفائی مہم سے تحریک پارکر پراوئیوٹ سیکٹر کی لائف انشورنس کمپنی ریلائنس لائف انشورنس کمپنی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی مہم ’ڈو گڈ‘ شروع کی ہے۔ اس مقصد روزانہ کی زندگی میں چھوٹے بڑے اچھے کاموں کی خوشی میں دوسروں کو بھی شامل کرنا ہے۔
دہلی میں میٹرو کے پل کے نیچے بچوں کو خواندہ بنانے والے ایک دکان دار یا معاشرے میں بے سہارا اور محروم لوگوں کو کھانا کھلانے والے نارائنن کی کھانی ۔۔۔ یہ یا ایسی کچھ کہانیوں کو منظر عام پر لایا جارہا ہے۔ ریلائنس لائف انشورنس کے چیف ایگزیکٹیو افسرانوپ راؤ نے اس اسٹیج کاافتتاح کیا۔
ایک بیان کے مطابق کمپنی چاہتی ہے کہ لوگوں کو ان کے نیک کام کا معاشرے میں مناسب سہرا ملے اور دوسرے لوگ بھی جذبہ خلوص سے اس کے لئے راغب ہوں۔ اس میں میں عمر، زمرہ یا علاقے کی کوئی بندش نہیں ہوگی۔ اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ ہر بھلے کام کی حوصلہ افزائی کی جاناچاہیے۔ چاہے وہ کسی بھی عمر، طبقے یا علاقے کا کیوں نہ ہو۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے اسٹیج کی ضرورت ہے کوئی بھی شخص یا گروپ اپنے ذریعہ کئے گئے اچھے کاموں کو اس کے ذریعہ کافی لوگوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔ انوپ راؤ نے کہا کہ ’ڈو گڈ‘ مہم کا مقصد اچھے کاموں کی تشہیراور اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔