بریلی، 20 نومبر: اترپردیش میں اس شہر کے بھوجی پور علاقے میں آج صبح ایک رائس مل کا بوائلر پھٹنے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ بوائلر پھٹنے سے اتنا زبردست دھماکہ ہواکہ مل کی چھت اڑ گئی اور آس پاس کے مکانوں میں دراڑ پڑگئی۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی جس سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔اس حادثہ میں دو مزدوروں کی موت ہوگئی۔ ہلاک شدگان کی شناخت کرلی گئی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔