لکھنؤ(نامہ نگار)چیف سکریٹری آلوک رنجن نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ لکھنؤ شہر کی مشہور تاریخی عمارتوں سمیت رومی گیٹ، چھوٹا امام باڑہ، حسین آباد واقع گھنٹہ گھر اور پکچر گیلری کامپلکس کی تزئین کاری سمیت گومتی ندی کے کنارے شہید اسمارک سے شنی مندر تک تقریباً ۸۰۰ میٹر لمبی ٹھنڈی سڑک کی تعمیر ترجیحی بنیاد پر کرائی جائے۔ انہوںنے کہا کہ تقریباً ۰۶۔۵۹۳ لاکھ روپئے کی لاگت سے ستکھنڈا کی تزئین کاری اور ۸۰۔۲۹۷لاکھ روپئے کی لاگت سے شیش محل تالاب کی تزئین کاری کا کام اور مہدی گھاٹ کے تعمیراتی کام مقررہ معیار کے ساتھ آئندہ ۳۱دسمبر تک ہر حالت میں مکمل کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گھنٹہ گھر اور پکچر گیلری کامپلکس میں واقع تالاب کی تزئین کاری، تالاب میں ایک میوزیکل فاؤنٹین کا قیام ، آرنا مینٹل کا
سٹ آئرن بنچ، ڈسٹ بن، ٹینسائل اسٹرکر (کینوپی)، پارک کے چاروں طرف ایم ایس آئرن فینسنگ، درگا دیوی روڈ کو چوڑا کرنے ، پکچر گیلری کامپلکس تک پاتھ وے کی تعمیر، درگادیوی روڈ پر داخلہ گیٹ، پارک کے تحت لینڈ اسکیپنگ، صنعت کاری، آبپاشی کیلئے ایک ٹیوب ویل اور ایچ ڈی پی ای واٹر لائن کا کام اور پارک کے تحت آرنامینٹل پول ، بولارڈ، اپلائٹر، تالاب کے اسٹپس پر اسٹپ لائٹ کے ذریعہ روشنی کے بندوبست کے ساتھ ایک ہائی ماسٹ قائم کرائے جانے کیلئے ۷۴۔۱۱۳۰ لاکھ روپئے کا پروجیکٹ منظور کر کے ان کاموں کو آئندہ ۳۱مارچ ۲۰۱۵ء تک مکمل کرانے کی ہدایت متعلقہ افسران کو دی گئی ہے۔