پشاور، 20 نومبر: پاکستان میں شمالی وزیرستان کے میر علی شہر میں کل خودکش حملے کے لئے کار بم بناتے وقت دھماکہ ہوجانے سے انتہاپسند تنظیم طالبان کے کم از کم سات لڑاکے مارے گئے۔ اس دھماکے میں بنو ایریا کے بقاخیل علاقے کے طالبان کمانڈر سیف الدین نے بھی مارے جانے کا اندازہ ہے۔پاکستانی روزنامہ “دی ڈان” کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ میر علی تحصیل میں موسکی گاؤں کے نزدیک خؤدکش حملے کے لئے کار بم تیارکرتیوقت دھماکہ ہوا جس میں چار انتہاپسندوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور کئی دیگر نے میر علی اسپتال میں دم توڑدیا۔ اس دھماکہ میں پانچ دیگر انتہاپسند زخمی ہوگئے۔ طالبان نے سیف الدین سمیت اپنے سات لڑاکوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔