ہردوئی(بھاشا)مشہور ریلٹی شوستیہ میوجیتے کے ذریعہ سماج میں تبدیلی کی کوشش کرتے ہوئے فلم اداکار عامر خاں کے محلہ کے لوگ ان سے اپنے پیغام کو مکمل کرنے کی امید کرر ہے ہیں۔ ہردوئی کے شاہ آبادقصبہ میںواقع اختیار پورمحلہ میں عامر کے داداکی قبر موجود ہے لیکن یہاں کے لوگوں کو اس بات کا افسوس ہے کہ شاہ آباد محلہ پسماندہ محلوں میںسر فہرست ہے۔محلہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ستیہ میوجیتے کے ذریعہ سماج میں تبدیلی کی وکالت کرنے والے عامر خان کی نظرابھی تک اپنے آبائی شہرپر نہیں پڑی۔محلہ کے ایک بزرگ نے بتایاکہ اختیار پور ضلع کا سب سے پسماندہ محلہ ہے۔اسی محلہ میں پیداہوئے عامر کے والد طاہر حسین خان کے ممبئی جانے کے بعد گزشتہ سات برسوں سے محلہ کی حالت میںکوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
یہاںنہ کوئی سرکاری اسکول ہے اورنہ ہی اسپتال۔ انھوں نے بتایاکہ محلہ میں صرف تین ہینڈپمپ ہیں جو خستہ حال ہے۔بجلی کے کھمبے ہیں لیکن ان پر لائٹ نہیں ہے۔محلہ کے رہنے والے تقریبا پانچ سولوگوں میں سے نویں فیصد لوگ روزگار کیلئے یومیہ مزدوری کرتے ہیں۔ اختیار پور کے رہنے والے بزرگ اخلاق میاں نے شکایتی لہجہ میں کہا کہ ستیہ میوجیتے کے ذریعہ سماج میں تبدیلی کی بات کرنے والے عامر کو ابھی تک اپنے آبائی مکان اورمحلہ کا خیال نہیں آیا۔ عامر بھلے ہی ممبئی میں پیداہوئے ہیں لیکن ان کی رگوں میں شہر کی مٹی کیلئے حرارت توہونی چاہئے۔