نئی دہلی(وارتا) عوامی زمرے کے سینٹرل بینک آف انڈیا کو رواں مالی سال کی ستمبر ماہ میں ختم ہوئی دوسری سہ ماہی میں ۱۰۳ کروڑ روپئے کا حقیقی منافع ہوا ہے۔ جب کہ گذشتہ مالی برس کی اسی سہ ماہی میں اسے ۱۵۰۹کروڑ روپئے کا خسارہ ہواتھا۔ بینک نے بی
ایس ای کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس دوران اس کی سود سے حاصل آمدنی میں۲۷ فیصد کا اضافہ درج ہواہے اور یہ ۱۴۳۴کروڑ روپئے سے بڑھ کر ۱۸۲۸کروڑ روپئے پر پہنچ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ دیگر آمدنی بھی ۳۷۸ کروڑ روپئے کے مقابلے سات فیصد کے اضافے کے ساتھ ۴۰۳کروڑ روپئے رہی ہے۔